خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی ترکی کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے کوشش جاری رکھنا چاہتا ہے، ہائیکو ماس

برلن ۔ (ملت+اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ جرمنی ترکی کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے سخت کوشش جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔ یہ بات انہوں نے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل کہی۔ ہائیکو ماس ترک صدر رجب طیب اردوآن کے علاوہ دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب ترکی اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش رکھتا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ جرمنی کے تذویراتی مفاد میں ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم رکھے۔