خبرنامہ انٹرنیشنل

جنسی استحصال سے متاثر بچوں کے ساتھ ہوں، پوپ فرانسس

جنسی استحصال سے متاثر بچوں کے ساتھ ہوں، پوپ فرانسس
پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ امریکہ میں درندہ صفت پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والے بچوں کے ساتھ ہیں

ویٹی کن(آئی این پی )پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ امریکہ میں درندہ صفت پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والے بچوں کے ساتھ ہیں۔ چرچ کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ امریکی گرینڈ جیوری کی رپورٹ کے مطابق 7دہائیوں کے دوران تقریبا ً300پادریوں نے ایک ہزار سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق کیتھولک چرچ نے ان واقعات کو دانستہ طور پر نظر انداز کر دیا تھا ۔ امریکہ میں ان کیسز پر قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔