خبرنامہ انٹرنیشنل

خام تیل کے نرخ گزشتہ 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

نیویارک مرکنٹائل میں برنٹ اور امریکی خام تیل 45ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا۔

گلوبل بنچ مارک برنٹ نارتھ سی44اعشاریہ 78ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی کروڈ کے سودے42 اعشاریہ 50ڈالرفی بیرل میں طے ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔