خبرنامہ انٹرنیشنل

خطے کے امن کیلئے پاک بھارت بات چیت ناگزیر ہے، امریکہ

واشنگٹن (ملت + آئی این پی )وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عراق سے داعش کا قلع قمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ۔موصل میں سڑسٹھ اتحادیوں کا آپریشن اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔