خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدادی فضائی حملوں میں زخمی:عراقی میڈیا

بغداد:(اے پی پی ) عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں۔ عراق کے السمارا ٹی وی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی اتحاد اور عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے قبل بھی ابو بکر البغدادی پر فضائی حملوں کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں لیکن کبھی بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور امریکی اتحادی افواج کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔