خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا بھرمیں موت کی سزا ختم کر دینی چاہیئے، پوپ فرانسیس

ویٹی کن سٹی:(اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ موت کی سزا ختم کر دینی چاہیئے کیونکہ اس طرح حکومتیں کم از کم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کو تلقین کی ہے کہ وہ موت کی سزا کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں شروع کردیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مشترکہ رائے سے موت کی سزا کو ختم کردیں کیونکی اس طرح حکومتیں کم ازکم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔