خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کو عالمی مسائل کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرئے ، چین

نیو یارک (ملت + آئی این پی )اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو چبے نے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی مسائل کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ عالمی امن و سلامتی اور پائیدار تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرئے ، چین اقوام متحدہ کے کردار ادا کرنے میں اس کی مدد کرئے گا ۔جمعرات کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو چبے نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور سیکرٹریجنرل کے امیدوار انتونیوگوٹیرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ ،پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے سمیت دیگر امور میں تعاون کرئے ۔ انہوں نے کہا اس وقت عالمی صورتحال میں بہت سی تبدیلیا رونما ہو رہی ہیں جس کے باعث عالمی چیلنجز مسلسل پیش آرہے ہیں ۔لیو چبے نے کہا اب سب سے زیادہ نمائندگی اور اختیارات کے حامل ادارے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی موثر ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا سب سے بڑئے ترقی پزیر ملک کی حثیت سے چین اقوام متحدہ کے نصب العین کا ہمیشہ حامی اس کا محافظ اور شریک ہے چینی مندوب نے کہا کہ چین انتونیوگوٹیرز کے سیکرٹری جنرل کے عہدئے کے لیے ان کی حمایت کرتا ہے ار چین اقوام متحدہ کے مزید زیادہ کردار ادا کرنے میں اس کی مدد کرئے گا ۔