خبرنامہ انٹرنیشنل

دو سال میں داعش کے 50 ہزار جنگجو ہلاک ہوئے،امریکا

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) ایک امریکی فوجی اہلکار کا کہنا ہے عراق اور شام میں امریکی اتحاد کی جانب سے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں کم از کم 50 ہزار شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینیئر اہلکار کی جانب سے اس تعداد کو ایک محتاط اندازہ قرار دیا ہے۔اہلکار کے مطابق یہ تعداد فضائی طاقت اور محدود تعداد میں امریکیوں کی مقامی فوجوں کی مدد کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔تاہم دوسری جانب امریکہ کی جانب سے مسلسل یہ خبردار کیا گیا ہے کہ داعش تیزی سے متبادل جنگجو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکا کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے موصل جیسی جگہوں پر فضائی حملوں میں شدت لائی گئی تھی جہاں عراقی افواج شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں تاہم انھیں شہریوں کی ہلاکتوں کے خطرے کے پیش نظر اسے روکنا پڑا۔