خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردی ساری دنیا کیلئے ایک خطرہ ہے،چین

بیجنگ (ملت + آ ئی این پی) چین نے لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ساری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے،چین، برطانیہ اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون سے دنیا میں امن کے تحفظ کے لئے کوشش کرئے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے برطانوی ملکہ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے جس میں چینی صدر نے میں لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔شی جن پنگ نے کہا کہ دہشت گردی ساری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے۔چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چین، برطانیہ اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون سے دنیا میں امن کے تحفظ کے لئے کوشش کرئے گا۔