خبرنامہ انٹرنیشنل

رام مندرکے نام پر بی جے پی کو سیاست نہیں کرنے دینگے، اسد دین اویسی

حیدرآباد (آئی این پی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد دین اویسی نے کہا ہے کہ ریاستی انتخابات جیتنے کیلئے بھارتیا جنتا پارٹی ایک مرتبہ پھر رام مندر کا اشو اٹھارہی ہے، رام مندر کے نام پر بی جے پی کو سیاست نہیں کرنے دینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد دین اویسی کا کہنا تھا کہ ریاست اتر پردیش کی پارلیمنٹ میں بی جے پی کی اکہتر نشتیں ہیں۔ ماضی بھی بھارتیا جنتا پارٹی نے تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا اعلان کرکے ووٹ حاصل کئے۔اب انتخابات کی تاریخ قریب پہنچ گئی ہے۔ تو بی جی پی رہنما ایک مرتبہ ہھر رام مندر کا راگ الاپ رہے ہیں۔اسد دین اویسی کا کہنا ہے کہ بھارت کی معیشت تباہ ہوچکی، ملک میں کوئی ترقی نہیں ہورہی۔ بی جے پی ترقی اور رام مندر کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش بند کردے۔ اس بار عوام بی جے پی اور ریاستی حکمران جماعت سماج وادی پارٹی کو سجھ چکے ہیں اور ووٹ نہیں دیں گے۔