خبرنامہ انٹرنیشنل

ریاست آسام میں بنگلہ دیشی مسلمانوں کو مہاجرین کا درجہ دیں گے:بی جے پی

نئی دہلی (آئی این پی)قوم پرست ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریاست آسام کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں بنگلہ دیش کے مسلمان مہاجرین کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے گا اور مہاجرین کا ان کا اسٹیٹس دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبی جے پی کی ہم خیال راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا کہنا ہے کہ کامیابی کی صورت میں 1951 سے 1971 کے درمیان آسام میں آباد ہونے والے بنگلہ دیشی ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بھارتی ریاست آسام میں اگلے مہینے ریاستی اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔