خبرنامہ انٹرنیشنل

سائیکل کو چوری سے بچانے کے لئے بدبودار گیس چھوڑنے والا لاک تیار

سان فرانسسکو(ملت + آئی این پی )سائیکل کو چوری سے بچانے کے لیے بدبودار گیس چھوڑنے والا لاک ایجاد ہو گیا ،لاک غلط طریقے سے کھولنے پر ناگوار گیس خارج کرتا ہے جس سے قے آسکتی ہے ۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق سان فرانسسکو کے ایک موجدڈینیئل ازووسکی نے اپنی بایئسکل کو چوری سے بچانے کے لیے ایک ایسا تالا بنایا ہے جسے غلط انداز سے کھولنے پر انتہائی بدبودار گیس خارج ہوتی ہے جس سے قے آسکتی ہے ۔اس انوکھے تالے کو اسکینک لاک کا نام دیا گیا ہے یہ دنیا کا واحد بائیک لاک ہے جو چور کو اپنا ردعمل دکھا کر ایک ایسی بو خارج کرتا ہے جس سے الٹیاں آ جاتی ہیں جبکہ اس پر 2مضبوط لاک بھی لگے ہوئے ہیں یہ لاک ڈینیئل ازووکی نے بنایا ہے جن کے ایک دوست کی سائیکل اسٹور کے باہر سے چوری ہو گئی تھی