خبرنامہ انٹرنیشنل

ساریکا کی تباہ کاریاں،ویتنام میں شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی

ہنوئی ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ویتنام میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر25 ہو گئی جبکہ ساریکا نامی طوفان(کل)ویتنام سے ٹکرائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے پیر کو بتایا کہ سمندری طوفان ساریکا کے قریب آتے ہی تباہی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر25 ہو گئی جبکہ ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی ہائیڈرو پلانٹ سے بھی اچانک پانی خارج ہونے لگا، جس کی وجہ سے بھی کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ ساریکا طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد (کل)بدھ کوویتنام سے ٹکرائے گا۔واضح رہے کہ ویتنام کو ہر سال متعدد سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔