خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

سعودی عرب کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل
تل ایب:(ملت آن لائن) اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی ائرنکوٹ کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی ائرنکوٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی وعدہ پورے ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی صف بندی اور اتحاد بنانے کا موقع فراہم ہوگیا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے میں پنہاں ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے ایک جامع دفاعی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم معتدل عرب ریاستوں کو خفیہ معلومات فراہم کے لئے تیار ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اس صورت میں قائم ہوسکتے ہیں کہ جب وہ 1968 میں قبضہ کئے گئے عرب علاقوں کو خالی کردے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی ائرنکوٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی وعدہ پورے ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی صف بندی اور اتحاد بنانے کا موقع فراہم ہوگیا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے میں پنہاں ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے ایک جامع دفاعی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم معتدل عرب ریاستوں کو خفیہ معلومات فراہم کے لئے تیار ہیں۔