خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے ماہ فیشن شومنعقد کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے ماہ فیشن شومنعقد کرنے کا اعلان

لندن(ملت آن لائن)سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض آئندہ ماہ ملک کی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا اعلان شہزادی نورا بنت فیصل نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا تھا کہ ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کو روایتی قدامت پسندی سے علیحدہ ایک نئی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد سعودی نوجوانوں کو اس بات کا یقین دلاناہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ فیشن سو میں جن ملبوسات کی نمائش کی جائے گی وہ سعودی عرب میں لباس کے حوالے سے قدرے قدامت پسند اقدار کی ہی عکاسی کریں گے مگر ان اقدامات کا مقصد سعودی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو ملک میں خریداری کرنے کی طرف مائل کرنا بھی ہے۔عرب فیشن کونسل کے زیرِ اہتمام یہ فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔
………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…مسلمان کوکلہاڑیوں کے وار کرکے قتل اور پھر اس کی لاش کو آگ لگانے والے بھارتی درندے کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل

ممبئی، بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے شنبو لال ریگر کی جانب سے مسلمان شخص کا بے رحمانہ قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی جودھ پور سینٹرل جیل سے ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسلمان شخص کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے شخص کی جیل سے ویڈیو بنا کر جاری کرنے کے معاملے نے جیل کی سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھا دئیے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں مغربی بھارت کے شنبو لال ریگر کو مذہبی اختلافات پر ایک مسلمان شخص کے بے رحمانہ قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔شنبو لال ریگر کی گرفتاری ملزم کی جانب سے قتل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سامنے آئے تھی۔شنبولال نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مسلمان مزدور محمد افرازل کو پہلے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا، پھر اس کی لاش کو آگ لگادی جبکہ اس سے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کی تھی۔نئی جاری ہونے والی دو ویڈیوز میں شنبو لال نے جیل کے کمرے سے جہاد کے خلاف نعرے لگائے اور ہندؤں کو جہاد کے خلاف متحد ہونے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ میں ہندو خواتین پر کیا جانے والا ظلم برداشت نہیں کرسکتا اور اس کیلئے میں نے اپنی زندگی تباہ کردی تاہم مجھے اس پر کوئی غم نہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ویڈیو میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ماماتا بنیرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ ہونے سے بچائیے اور عوام سے گزارش کی کہ تفریق کو چھوڑ کر ایک مضبوط ملک بنائیں۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق موبائل کیمرے سے بنی ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اس نے جیل کی ناقص سیکیورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔میڈیا ادارے کے مطابق ریاستی ہوم منسٹر گلاب چند کتریا نے شنبھو لال کے پاس جیل میں موبائل فون پہنچنے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔