خبرنامہ انٹرنیشنل

سمندری طوفان چینی صوبے ہینان سے ٹکرا گیا

ہیکو(ملت + آئی این پی )چین کا جنوبی ساحلی صو بہ ہینان سمندری طوفان’’ ساریکا ‘‘ کی زد میں ہے جہاں گذشتہ روز سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد ختم ہو گیا ، طوفان کے ساتھ ہی شدید بارش شروع ہو گئی اور اولے پڑے جبکہ 162کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان کے باعث بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، مواصلاتی نظام کو زبردست نقصان پہنچا ،13700افراد بے گھر ہو گئے ، انتظامیہ نے کئی گھروں کو خالی کرا لیا علاقے کا بڑا سول ہوائی اڈہ میلان انٹرنیشنل ایئر پورٹ بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے250پروازیں منسوخ کی گئیں ، انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سانیہ میں تما م تعلیمی ادارے بند کرنے کر دیئے تھے ، متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی اور پانی کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کریں جبکہ مچھلیوں کے تحفظ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں ، گذشتہ روز شام سے ہی ہینان آنے اور جانے والی تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی تھی ،قریبی صوبے گوانگ ڈانگ نے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی تھی لہذا کہ وہ ہینان کے جزیرے کے ارد گرد مچھلیاں پکڑنا بند کر دیں لہذا وہ ساحل سمندر پر واپس آ گئے تھے ۔ شدید طوفان کے باعث علاقے کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تا ہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی