خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: اتحادی فوج نےداعش کاروٹ بند کردیا

شام: (اے پی پی) شام میں اتحادی فوج نے داعش کا آخری راستہ بند کردیا۔ لڑائی کے دوران داعش کے 160 سمیت 180 افراد ہلاک ہوگئے،دوسری جانب داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شام میں داعش کے زیرقبضہ آخرے علاقے پر اتحادی فوج اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ شام کے علاقے مان بج میں داعش کے خلاف کامیابی پر علاقہ مکینوں نے جشن منایا،سیرئین ہیومن رائیٹس گروپ کے مطابق لڑائی میں داعش کے 160 جنگجو مارے گئے،جبکہ سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے20 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اتحادی فوج کے ذرائع کے مطابق داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی شام میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں زخمی ہوگئے ہیں،سرکاری طور پر خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس سے قبل امریکا کے ڈیفنس چیف نے تسلیم کیا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ شدت پسند کہاں چھپے بیٹھے ہیں،انھیں ٹریک ڈاؤن کرنا انتہائی مشکل ہے۔ عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سمیت ان کے کئی ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ داعش کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔