خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: حزب اللہ کا اہم کمانڈر اسماعیل زہری ہلاک

دمشق(آئی این پی ) شام میں حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر اسماعیل احمد زہری کو ہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں جیش حر کے زیرانتظام خصوصی مشن کے بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی ملیشیاں کے ایک اہم اور القلمون میں حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر اسماعیل احمد زہری کو ہلاک کردیا ہے۔بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زہری کی زندگی کا خاتمہ اس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔زہری کا شمار گزشتہ صدی میں اسی کی دہائی میں حزب اللہ کی ملیشیاں کے بانی رکن میں کیا جاتا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ ملیشاں کی جانب سے زہری کی موت کا اعتراف کیا گیا ہے تاہم ملیشیاں کے مطابق زہری طویل عرصے سے ایک لاعلاج مرض کے ساتھ لڑنے کے بعد فوت ہوئے۔