خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی فراہمی کیلئے فضائی منصوبے کا اعلان

دمشق:(اے پی پی)شام کے محصور شہر دیر الزور میں اقوام متحدہ کی جانب سےفضاء کے ذریعے امداد کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے ۔شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ روز پانچ محصور قصبوں میں موجود 80 ہزار افراد تک امداد پہنچائی گئی ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کی امدادی ٹاسک فورس کے سربراہ جان ایگلینڈ کا کہنا ہے کہ ’شام کے محصور مشرقی شہر دیر الزور تک امداد پہنچانے کے لیے فضائی منصوبہ موجود ہے ۔ تاہم جان ایگلینڈ کا کہنا ہے کہ ’یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور بہت پیچیدہ امدادی آپریشن ہو گا ۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی شہر دیر الزور میں اب بھی دو لاکھ محصور افراد امداد کے شدید منتظر ہیں ۔