خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں 2 کار بم دھماکے،140 افراد ہلاک

دمشق:(اے پی پی)شام میں دو کار بم دھماکوں میں ایک سو چالیس افراد ہلاک اوردوسو زخمی ہوگئے، داعش نے حملوں کی ذمیداری قبول کرلی،شام کے شہر حمص میں دھماکوں کے بعد ہر طرف تباہی پھیل گئی، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہاں زیادہ تر صدر بشار الاسد کے فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ داعش پہلے بھی اس علاقے میں کئی دہشت گرد حملے کرچکی ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عمان میں اردن کے وزیرخارجہ نصیر جودے سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کی۔ کیری نے کہا کہ ان کی اپنے روسی ہم منصب سے شام کے تنازع پر بات ہوئی ہے۔شام میں جنگ بندی روکنے کیلئے دنیا بھر سے اپیلیں کی جارہی ہیں اور اب شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائیں تو حکومت جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔ پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک کروڑ بیس لاکھ نقل مکانی کرچکے ہیں۔