خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کے مفتی اعظم کی بھارتی مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ (اے پی پی) شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد بدرالدین محمد ادیب حسون نے بھارت کی مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور دہشت گرد گروہ داعش سے شام کو درپیش خطرات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نجمہ ہیبت اللہ نے شام کے مفتی اعظم کو شام کی صورت حال کے بارے بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا۔ نجمہ ہیبت اللہ نے کہا کہ شامی حکومت ہی سیاسی مذاکرات کے ذریعہ مسائل کا قابل قبول حل نکال کر تشدد پر قابو پا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام وسطی ایشیا میں بھارت کا دوست ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔