خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان خون ریزتصادم، 25 قیدی ہلاک ہو گئے

ساؤپاؤلو۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) شمالی برازیل کی جیل میں قیدیوں کے دو حریف دھڑوں کے درمیان خون ریزتصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روریما ریاست کے دارلحکومت بوا وستا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب قیدیوں کے ایک گروپ نے جیل توڑ پر دوسرے گروپ پر حملہ کردیا،حملہ آور چاقوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 7 افراد کے سر کاٹ دیئے گئے ہیں اور 6 کو جلا دیا گیا ۔ریاست کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ لڑائی ملاقات کے وقت کے دوران شروع ہوئی اور قیدیوں کے 100 رشتہ داروں کو یرغمال بنایا گیا۔انہوں مطالبہ کیا کہ جج ان کے مطالبات سننے کے لئے آئے تاہم پولیس کے خصوصی دستوں نے کارروائی کے دوران یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا اور حالات قابو میں کر لئے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔