خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر

درجہ حرارت چار سے آٹھ ڈگری تک کم ہو سکتا ہے ، محکمہ موسمیات
بیجنگ (آئی این پی ) شمالی چین کے علاقے میں سردی کی لہر آنے سے آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا جبکہ بارش کی پیشنگوئی کی بھی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری تک چین کے شمالی مغربی ، شمالی مشرقی علاقوں منگولیا ، گان سو ، شنزی ، شان زی اور بیجنگ میں کم ہو جائے گا جبکہ بعض علاقوں میں آٹھ ڈگری سینی گریڈ تک بھی کم ہونے کی توقع ہے ، منگولیا کے بعض علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں ۔
ان علاقوں میں سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں ۔