خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں ، 20ممالک نے اتفاق کرلیا

شمالی کوریا کے خلاف

شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں ، 20ممالک نے اتفاق کر لیا

اوٹاوا (ملت آن لائن) شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیوں پر 20ممالک نے اتفاق کر لیا ۔ یہ پیش رفت کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری دو روزہ اجلاس میں گزشتہ شب ہوئی۔ اس دو روزہ اجلاس کی میزبانی امریکہ اور کینیڈا نے کی ۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر پیانگ یانگ متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا تو اس کے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود رہے گا۔ امریکہ جوہری طاقت والے شمالی کوریا کو ہرگز قبول و منظور نہیں کرے گا اور پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملکی انتظامیہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کر دیتی۔ادھر امریکی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لئے پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے خاتمہ کے آغاز تک شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رہیں گی ۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…اسرائیلی وزیراعظم کی تاج محل آمد ، سیاحوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، جانیے

آگرہ : (ملت آن لائن) بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نیتن یاہو کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم اپنی اہلیہ سارا کے ہمراہ تاج محل دیکھنے کیلئے پہنچے ۔تاج محل میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ایئرپورٹ سے تاج محل تک کا علاقہ لوگوں سے خالی کرالیا گیا ۔ تاج محل دیکھنے کیلئے آنیوالے سیاحوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا ۔ تاج محل میں ڈیانا سیٹ پر بیٹھ کر نتن یاہو نے اہلیہ سارا یاہو کے ساتھ تصویربنوائی۔یاد رہے کہ یہ سیٹ برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا سے موسوم ہے ۔نتن یاہو اپنی اہلیہ کے ہمراہ آگرہ پہنچے جہاں انہوں نے تاج محل کا دورہ کیا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تاج محل پر موجود سیاحوں کو باہر نکال دیا گیا ۔