خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کورین ہیکروں نے جنوبی کوریا کے ہزاروں رازچرالئے

پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا کے ہیکروں نے جنوبی کوریا کے ہزاروں دفاعی رازوں سمیت دیگر راز چرالئے ۔پیر کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین پولیس نے بتایا کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت میں قائم ہیکنگ کرنے والے 16 نامی سرورز نے جنوبی کوریا کے 42000 سے بھی زائد اندرونی رازوں کی دساویزات چرالی ہیں ۔شمالی کوریا نے ابتدائی طور پر 2014 میں جنوبی کوریا کی آئی ٹی کمپنی کے تیار کردہ کمپیوٹر منیجمینٹ سوفٹ ویئر تک رسائی حاصل کی تھی جس کے بعد وقتاً فوقتاً جنوبی کوریا کے نجی و صنعتی دفاعی اداروں کا ڈیٹا چوری کیا گیا تاہم اس سال کے آغاز پر جنوبی کوریا کے آئی ٹی سسٹم کی شمالی کوریا کی طرف سے خلاف ورزی کا معاملہ منظرعام پرآیا ۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کورین ہیکرز کی طرف سے چرائی گئی کچھ فائلوں میں دفاعی صنعت کے جنگی جہازوں کے ڈیزائن اور سائیبر حملوں کا ضروری ڈیٹا نیٹ ورک بھی شامل ہے۔