خبرنامہ انٹرنیشنل

صدراوباماکابحیثیت صدرآخری فیصلہ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی) باراک اوباما نے بحیثیت امریکی صدرآخری فیصلہ کرتے ہوئے گوانتاناموبے جیل سے مزید4قیدی منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اوباما نے بحیثیت امریکی صدرآخری فیصلہ کرتے ہوئے گوانتاناموبے جیل سے مزید4قیدی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔اوباما نے اپنی مدت صدارت مکمل کرلی تاہم اپنی صدارت میں بارک اوباما گوانتانو جیل بندکرنیکاوعدہ پورانہ کرسکے۔محکمہ دفاع کے مطابق تین قیدیوں راول منگازو،حاجی ولی محمد،محمد اسماعیل قاسم کومتحدہ عرب امارات کے حوالیکیا جائیگا۔چوتھا قیدی جبرال القطاہنی کو سعودی عرب کے حوالے کیا جائیگا۔