خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کو امریکا داخلے سے روکنے کیلئے سرحد پر فوج بھجوانے اور میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد کو بند کر نے کی دھمکی

صدر ٹرمپ کا شام

واشنگٹن۔(ملت آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو امریکا داخلے سے روکنے کے لئے سرحد پر فوج بھجوانے اور میکسیکو کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کو بند کر دینے کی دھمکی دی ہے۔امریکا کی میکسیکو کے ساتھ سرحد2,000 میل طویل ہے جہاں سے ہزاروں افراد روزانہ آر پار ہوتے ہیں جبکہ امریکا کی میکسیکو کے ساتھ نصف کھرب ڈالر تک کی تجارت اسی سرحد سے ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں میکسیکن حکومت سے کہا ہے کہ ’’میں سختی سے کہہ رہا ہوں کہ میکسیکو تارکین وطن کو روکے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو میں فوج بلا لوں گا اور جنوبی سرحد بند کر دوں گا‘‘۔ہنڈوراس سے ہزاروں تارکین وطن گوئٹے مالاکے راستے میکسیکو پہنچ رہے ہیں جہاں میں سے اکثریت بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طور امریکا آکر روپوش ہو جاتی ہے۔