خبرنامہ انٹرنیشنل

عالمی بینک نے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری

واشنگٹن(ملت + آئی این پی )عالمی بینک نے مختلف ممالک کے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری کردی، بہترین کاروباری کارکردگی پر نیوزی لینڈ پہلے ، سنگاپور دوسرے، ڈنمارک تیسرے، چین پانچویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے مختلف ممالک کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کردی ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 137ممالک نے کاروبار کے فروغ کے لئے بنیادی اصلاحات اپنائیں۔ اصلاحات سے چھوٹے ،درمیانے کاروبار شروع کرنا آسان ہوتا ہے ۔ پچھلے ایک سال میں دنیا بھر نے کاروباری سہولت کے لئے 283اصلاحات اپنائی گئیں جن میں سے75فیصد سے زائد ترقی پذیر ممالک نے اپنائیں ۔ رپورٹ کے مطابق بہترین کاروباری کارکردگی کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سنگاپور دوسری، ڈنمارک تیسری، ہانگ کانگ چوتھی ،چین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ بہتر معیشت دکھانے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر رہا۔