خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس، پناہ گزینوں کا کیمپ خالی کرانے کے تنازعے پر جھڑپیں جاری ،4 مظاہرین گرفتار

پیرس(آئی این پی )فرانس کی بندرگاہ کلائس میں پناہ گزینوں کا کیمپ خالی کرانے کے تنازعے پر جھڑپیں جاری ہیں ، پولیس نے 4 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کیبندرگاہ کلائس میں مقامی حکومت نے تارکین وطن سے کیمپ خالی کرانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئی ، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال اور کئی خیمے نذر آتش کردےئے گئے ۔ پولیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ، کیمپ میں آباد زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افغانستان اور شام سے ہیں۔ فرانسیسی حکومت اس کیمپ کو ختم کرنے کے بعد وہاں استقبالیہ مراکز قائم کرنا اور تارکینِ وطن کو وہاں منتقل کرنا چاہتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 3700 افراد رہتے ہیں جبکہ ہیلپ ریفیوجیز کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 5497 ہے۔ کیمپ سے فوری طور پر بیدخلی کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد اندازاً یا تو 800 سے ایک ہزار کے درمیان ہے یا پھر 3455 ہے۔ ہیلپ ریفیوجیز کے مطابق ان میں 205 خواتین اور 651 بچے بھی ہیں اور ان 650 بچوں میں سے 423 کے ورثا ان کے ساتھ نہیں۔ کیلے کی مقامی حکومت کا منصوبہ ہے کہ کیمپ کی آبادی دو ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔