خبرنامہ انٹرنیشنل

فضائی آلودگی، غیر ملکی سفیر نئی دہلی چھوڑ کر جانے لگے

فضائی آلودگی، غیر ملکی سفیر نئی دہلی چھوڑ کر جانے لگے

نئی دہلی(ملت آن لائن)نئی دہلی میں خطرناک حد تک بڑھ جانے والی فضائی آلودگی نے بھارت کو سفارتی تنہائی کی جانب دھکیلنا شروع کردیا، غیر ملکی سفارت کار آلودہ فضا کے باعث بھارتی دارالحکومت چھوڑ کر جانے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں خطرناک حد تک بڑھ جانے والی فضائی آلودگی کے باعث جہاں زندگی مفلوج ہو چکی ہے وہیں غیر ملکی سفارتکار بھی پریشان ہیں۔

کوسٹاریکا کے سفیر دہلی چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی ملکوں نے اپنے اضافی عملے کو سنگاپور اور دیگر ہمسایہ ملکوں میں بھیج دیا ہے۔

دیگر ممالک کے سفیر بھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی دارالحکومت سے چلے جائیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں خطرناک حد تک بڑھ جانے والی آلودگی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لانے کی حکومتی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں آلودگی کی سطح رواں ماہ کے دوران خطرے کی حد سے 70 گنا اوپر جاچکی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے سول سوسائٹی کے اراکین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ صوبے میں ناقص منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تحفظ ماحولیات کے قوانین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین سے 4 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ صوبے میں ناقص منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تحفظ ماحولیات کے قوانین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔