خبرنامہ انٹرنیشنل

فلوریڈا: سرکس کمپنی کا بازیِ گر دورانِ پرفارمنس گرنے سے جاں بحق

فلوریڈا: سرکس

فلوریڈا: سرکس کمپنی کا بازیِ گر دورانِ پرفارمنس گرنے سے جاں بحق

لاہور: (ملت آن لائن) فرانس سے تعلق رکھنے والا ین آناؤڈ دو بچوں کا باپ تھا اور دنیا کی سب سے بڑی سرکس کمپنی کے ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے منسلک تھا۔ کینیڈین سرکس کمپنی کا بازی گر فلوریڈا میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ فرانس سے تعلق رکھنے والا ین آناؤنڈ دو بچوں کا باپ تھا اور دنیا کی سب سے بڑی سرکس کمپنی کے ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے منسلک تھا۔ کمپنی ترجمان کے مطابق پرفارمنس کے دوران بازی گر رسے پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکا اور سٹیج پر آ گرا۔ شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…کسی صورت ایٹمی پروگرام ختم نہیں کریں گے، روس

ماسکو: (ملت آن لائن) ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی، عالمی سلامتی کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے، روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی، ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں، روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔