خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن، سمندری طوفان 8 افراد کی جان لے گیا

منیلا ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) شمالی فلپائن کو متاثر کرنے والے حائما سمندری طوفان کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائنی حکام کے مطابق ، اس طوفان کے نتیجے میں دو افراد لا پتہ جبکہ 18277 خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے اور متعدد مکانات ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال آنے والے طوفانوں کی وجہ سے فلپائنی عوام نبرد آزما رہتی ہے جس کی تازہ مثال س 2013 کا سمندری طوفان ہائیان ہے جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 ملین بے گھر ہو گئے تھے