خبرنامہ انٹرنیشنل

فوکس نیوز سمیت کئی نشریاتی اداروں کا ’سی این این‘ کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن ۔(ملت آن لائن) امریکی ذرائع ابلاغ کے متعدد اداروں نے(سی این این)کے نمائندے جِم اکوسٹا کے وائٹ ہاؤس تک رسائی کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں اپنا وزن (سی این این) کے پلڑے میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں مخالف نیوزنیٹ ورک کا چینل( فوکس نیوز) بھی شامل ہے۔فوکس نیوز کے صدر جے ویلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’وائٹ ہاؤس کو کور کرنے والے صحافیوں کو خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ پاس کو ہتھیار کے طور پر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔خبروں کی تنظیموں کے اتحاد نے، جن میں ’بلوم برگ‘، ’یو ایس اے ٹوڈے‘، ’دی ایسو سی ایٹڈ پریس‘ اور دیگر ادارے شامل ہیں، ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ کی مختصر دستاویز دائر کی جائے گی، جس میں وائٹ ہاؤس کے خلاف ’سی این این‘ کے مقدمے کی حمایت کی جائے گی۔