خبرنامہ انٹرنیشنل

لاس اینجلس ایئرپورٹ فائرنگ کےبعد خالی کرالیا گیا، ایک شخص گرفتار

لاس اینجلس:(اے پی پی) امریکی ریاست لاس اینجلس میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فائرنگ کے بعد خالی کرالیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا۔ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لیتے ہوئے مسافروں کو باہر نکال دیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع کے بعد لوگ زمین پر لیٹ گئے جب کہ کئی مسافروں نے فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں دیکھا گیا کہ مسافر خوف میں مبتلا ہیں اور زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔