خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن۔ بکنگھم پیلس کے قریب سے چاقو بردارشخص گرفتار

لندن(ملت آن لائن)خبرایجنسی کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظرفوجی اہل کارپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جبکہ بکنگھم پیلس میں گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔علاوہ ازیں برطانوی وزیرداخلہ امبررڈ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ‘بہت ممکن ہے کہ مانچیسٹر حملے کا مشتبہ بمبار سلمان عبیدی تنہا کام نہیں کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ سیکیورٹی کی سطح جو ‘کریٹیکل قرار دی گئی ہے وہ عارضی ہے۔برطانوی وزیر داخلہ کہنا ہے کہ نے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بمبار کے بارے میں ‘کچھ حد تک انٹیلی جنس سروس کو پتہ تھا،وہ سیکیورٹی سروسز کے ریکارڈ میں تھا۔