خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن: پی آئی اے طیارے سے ہیروئن برآمد

لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر برطانوی اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی تلاشی لی تھی، یو کے بارڈر ایجنسی کے 30 اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی میں حصہ لیا اور اس دوران خصوصی تربیت یافتہ کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اہلکاروں نے طیارے کی غیر معمولی تلاشی لی اور اس کی سیٹوں کو بھی ادھیڑ کر رکھ دیا جب کہ تلاشی کے تمام عمل کی باقاعدہ وڈیو بنائی گئی۔ اس دوران طیارے میں موجود 13 رکنی کریو کو زیر حراست رکھا گیا اور ان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی۔