خبرنامہ انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈ بھارت کا دورہ کریں گے

نئی دہلی ۔(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کل (بدھ سے) بھارت کا دورہ کریں گے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ سیکورٹی اورخلیجی خطہ کے استحکام سمیت کلیدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں 70 لاکھ بھارتی باشندے ہیں۔