خبرنامہ انٹرنیشنل

محمدعلی کوہمیشہ یادرکھاجائیگا: بل کلنٹن

نیویارک: (آئی این پی) سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین بلی کرسٹل سمیت دیگر رہنماوں نے محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور محمد علی کو عظیم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری باکسر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز رنگ کے بادشاہ کوخراج عقیدت پیش کرنیوالوں میں ہررنگ ومذہب کی شخصیات شامل تھیں۔تدفین کے بعد اسپورٹس ارینا میں بین المذاہب تقریب ہوئی ۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے باکسر محمد علی کو انسانیت کا عالمگیر سپاہی قرار دیا ۔امریکی صحافی برانٹ گمبل نے کہا کہ محمد علی اثرات کسی ایک رنگ و نسل یا مذہب تک محدود نہیں تھے ۔اسپورٹس کاسٹرہاورڈکاسل کینزدیک محمدعلی ہزاروں برس میں پیداہونیوالاستارہ تھے۔معروف کامیڈین بلی کرسٹل نے اپنے انداز میں لیجنڈری باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی نقل اتاری ۔مقررین کاکہناتھاکہ محمدعلی کی عظمت کی نشانی یہ بھی ہیکہ انہیں بلاتفریق رنگ ومذہب،ملک وملت سب اپنااورچیمپئن تسلیم کرتے ہیں۔