خبرنامہ انٹرنیشنل

قطر نے گھٹنے ٹیک دیے، سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان

دوحہ(ملت آن لائن)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم مسئلے کا حل ایسا ہو جس میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔