خبرنامہ انٹرنیشنل

مذہب کے نام پر ووٹ کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کی سات رکنی بینچ نے ہندوازم کو سیاست میں استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور جہاں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔عدالت نے کہا کہ یہ کہنا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ دیکھ لے گی ،پارلیمنٹ نے پچھلے20 سال میں کچھ نہیں کیا۔