خبرنامہ انٹرنیشنل

مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان

مسجد الحرام

مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں جنرل پریزیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں جب کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے جب کہ اعتکاف کا سلسلہ 19 رمضان سے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اعتکاف کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواستوں کے اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے، جب کہ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجدالحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن پر سرکاری خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔