خبرنامہ انٹرنیشنل

مشیل اوباما نے وائٹ ہاؤس میں بھرپور وقت گزارا

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی) امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاؤس میں بھرپور وقت گزارا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے آخری روز خاتون اول مشیل اوباما نے پالتو کتوں بو اور سنی کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں بھرپور وقت گزارا اور مختلف کمروں اور ہالز میں گئیں اور اپنی یادیں تازہ کیں ۔سب سے آخر میں وہ ایگزیکٹو ریزیڈنس گئیں جہاں انہوں نے ٹرومین گیلری سے صدر اوباما کے ہمراہ باہر لان کا نظارہ کیا اور اس موقع کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ۔تصویر کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی خاتون اول بننا ۔ زندگی بھر کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں ۔