خبرنامہ انٹرنیشنل

مغربی فرانس میں ’’آہنگِ بحر‘‘ نامی دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز

واشنگٹن ۔ (اے پی پی) مغربی فرانس میں ’’آہنگِ بحر‘‘ نامی دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کا تجربہ شروع کیا گیا ہے جس میں 6 ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق70 میٹر لمبے اس کروز جہاز کو آزمائش کی غرض سے سمندر میں اتارا گیا تو اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔تقریباً ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس سمندری جہاز کی خالق کروز کمپنی ’رائل کیریبیئن انٹرنیشنل‘ (آر سی آئی) ہے۔توقع ہے کہ یہ جہاز دو ماہ بعد ایک امریکی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ اتوار تک اس کا ٹرائل جاری رہے گا۔16 منزلہ آہنگِ بحر 362 میٹر یعنی ایفل ٹاور کی اونچائی سے بھی 50 میٹر زیادہ لمبا ہے۔