خبرنامہ انٹرنیشنل

ملائشیا کے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی پر ٹھیکوں کے عوض رشوت لینے اور منی لانڈرنگ سمیت 25 جرائم کاالزام

کوالالمپور ۔ (ملت آن لائن) ملائشیا کی حزب اختلاف کے رہنما اور سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی پر ٹھیکوں کے عوض رشوت لینے اور منی لانڈرنگ سمیت 25 جرائم کے الزام میں باضابطہ طور پر مقدمہ چلایا جا ئے گا جبکہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے قریبی اتحادی65 سالہ احمد زاہد حامدی نے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں ۔ عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کوالالمپور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ حامدی کے حامیوں نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ ہم اپنے رہنما کے ساتھ ظالمانہ سلوک کو مسترد کرتے ہیں۔ ملائشیا کی حزب اختلاف کے رہنما اور سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی کے خلاف مقدمہ کی ابتدائی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم نجیب رزاق بھی موجود تھے ۔