خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی بھی بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مداح نکلے

نئی دہلی (ملت + آئی این پی )مودی بھی حسینہ کے مداح نکلے، بم اسٹیک کے تحت سیمینار میں بھارتی وزیراعظم اپنی بنگلا دیشی ہم منصب سے دہشت گردی پر قابو پانے کے گر پوچھتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دینے پر بنگلا دیشی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے حسینہ واجد کو بنگلا دیش میں انتہاپسندی پرقابو پانے پرمبارکباد دی،انہوں نے ان خاص اقدامات کے بارے میں بھی پوچھا جو دہشت گردی کے خلاف کامیابی کا سبب بنے۔