خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی نے مسئلہ کشمیر کو خراب کردیا، منموہن سنگھ

مودی نے

مودی نے مسئلہ کشمیر کو خراب کردیا، منموہن سنگھ

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزید خراب کردیا۔ نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے 84 ویں اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرا مودی اور بی جے پی حکومت نے اپنی شدید بدانتظامی سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کو پہلے سے زیادہ بگاڑ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں، بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے مسائل کا ادراک کرنا ہوگا اور انہیں حل کرنا ہوگا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ، 3 نوجوان شہید
منموہن نے بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے درمیان جاری چپقلش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں میں گہرا نظریاتی اختلاف ہے، اس حکومت کے دو دھڑے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہی کام کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ نہیں ہیں، دہشت گردی نے ملک کے عوام کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے، بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے، وزیر اعظم مودی نے عوام سے دو کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا، لیکن دو لاکھ لوگوں کو بھی نوکری نہیں ملی۔ گزشتہ روز بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ مودی حکومت مسئلہ کشمیر کے مستقل حل میں سنجیدہ ہے جس کے لیے کسی سے بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہے، کشمیر کے بچے بھی ہمارے بچوں ہیں۔ ہم انہیں انتہاپسند بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ معصوم نوجوانوں کو جہاد کا سبق پڑھا رہے ہیں وہ پہلے خود تو اسلام میں جہاد کا صحیح تصور معلوم کریں۔