خبرنامہ انٹرنیشنل

میانمار میں مسلمانوں پر تشدد تشویش ناک ہے، مارک ٹونر

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر تشددتشویش ناک ہے ، انسانی حقوق تنظیموں کو متاثرین تک رسائی دی جائے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کو میانمار میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو رسائی دی جائے۔ مارک ٹونر نے بتایا کہ امریکہ سعودی عرب کو اڑتالیس چنیوک ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا، سعودی عرب چنیوک ہیلی کاپٹرز کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالرز ادا کر رہا ہے، یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی سویلین پر بمباری پر تشویش ہے۔