خبرنامہ انٹرنیشنل

میکسیکو میں زلزلے سے تباہی ، 140 سے زائد افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (ملت آن لائن)میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

میکسیکو کی پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے باعث عمارتیں منہدم ہونے سمیت دیگر واقعات میں 149 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امداری کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میکسیو کے صدر اینرک پینا نیتو کے مطابق دارالحکومت میں اسکول کی چھت گرنے سے 20 بچے ہلاک اور 30 کے قریب لاپتہ ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز میکسیکو سٹی سے 120 کلو میٹر دور ریاست پیوبلا تھی جب کہ اس کی گہرائی 51 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔