خبرنامہ انٹرنیشنل

نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کردی ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیپال نے نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ سارک کی سربراہی ان دنوں نیپال کے پاس ہے تاہم رواں برس نومبر میں اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس ہونا تھی جسے منسوخ کردیا ہے۔ جس کے بعد اب اس سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لیے نئی جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔