خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤ س کا اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز

واشنگٹن: (ملت+ آئی این پی) وائٹ ہاؤ س نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کیا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی دہشتگردی ہواس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ترجمان نے پاکستان اوربھارت پر زور دیا کہ دونوں ممالک اختلافات کا حل تشدد سے نہیں سفارتکاری کے ذریعے نکالیں اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک پیشرفت جاری رکھیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس جوش ارنسٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا میں جہاں بھی دہشتگردی ہو امریکہ اس کی مذمت کرتا ہے۔امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر باہمی تنازعات اور اختلافات کا حل سفارت کاری کے ذریعے نکالنے کا مشورہ دیا۔۔وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت سفارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کی زد میں ہیں امید ہے کہ دونوں ملک خطے کی بہتری کے لئے پیش رفت جاری رکھیں گیاوردونوں ممالک کیدرمیان پیشرفت سیخطیمیں استحکام آئیگا۔ایک سوال کے جواب میں جوش ارنسٹ نے بتایا کہ حال ہی میں دہلی یا اسلام آباد سے وائٹ ہاس کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔